ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آپریشن سنکٹ موچن:جنوبی سوڈان میں پھنسے156 ہندوستانیوں کی ملک واپسی 

آپریشن سنکٹ موچن:جنوبی سوڈان میں پھنسے156 ہندوستانیوں کی ملک واپسی 

Sat, 16 Jul 2016 11:10:31    S.O. News Service

تروننت پورم، 15؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) جنوبی سوڈان میں پھنسے ہوئے ہندوستانی اب وطن لوٹ آئے ہیں۔جنگ سے متاثرہ افریقی ملک جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا سے 156شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔ان لوگوں کا طیارہ آج صبح تروننت پورم پہنچا جہاں سے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔اس مہم کو آپریشن سنکٹ موچن کا نام دیا گیا ہے، جس کی قیادت وزیر مملکت برائے امورخارجہ اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کر رہے ہیں۔C-17ایئر کرافٹ کے ذریعہ ان لوگوں کو ہندوستان لایا گیا ہے۔ابھی ایک اور ہوائی جہاز ہندوستانیوں کو لے کر آئے گا۔ایئر کرافٹ کے اندروزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے لوگوں سے کہا کہ انہیں محفوظ ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔اس درمیان وزارت خارجہ کے ساتھ رجسٹر کرنے والے کچھ ہندوستانیوں نے واپس آنے سے انکار کر دیا ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کرکے ان سے واپس آنے کی اپیل کی تھی۔


Share: